
اسلام آباد / کراچی(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ 3 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ کے
الیکٹرک جانب سے یہ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا اس معاملے پر 3 نومبر کو سماعت کرے گا اور اگر یہ درخواست منظور کرلی گئی تو اس صورت میں صارفین پر 6 ارب 64 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔














