اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈزکے گھی کی قیمتوں میں کا اضافہ کردیا گیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا نیا
طوفان برپا کردیا گیا اور مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جبکہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔
ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر ملنے والے ڈالڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اور 10 لیٹر کین میں 1090 روپے کا ہوشربا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈالڈا گھی کا 10لیٹر کا کین 2500 روپے سے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا ہے۔
میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھا کر 3360 روپے مقرر کی گئی ۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لیٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کا اضافہ کیا گیا، جب کہ من پسند کوکنگ آئل کی قیمت 465 روپے تک بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد من پسند 5 لیٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہوگئی ۔