بائیس اشیائے ضروریہ مہنگی، مہنگائی کی شرح میں 1.21 فیصد اضافہ ریکار

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ایک بار پھر بڑھ گئی ہے ،جس کے مطابق

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.21 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں جس میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ برائلرمرغی 38 روپے 35پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 152روپے 28 پیسے ،آلو 2 روپے 95 پیسے،لہسن 10 روپے، چائے کا پیکٹ 4 روپے 72 پیسے مہنگاہوا ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 23روپے 31 پیسے مہنگاہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق اڑھائی کلوگھی کا ڈبہ 3 روپے 29 پیسے، ٹماٹر ایک روپے ،چینی 47 پیسے مہنگی ہوئی جبکہ باسمتی چاول، تازہ دودھ اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔جاری کردہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، انڈے 4روپے 77 پیسے فی درجن، دال مونگ 2 روپے 11 پیسے، پیاز 84 پیسے سستے ہوئے، دال مسور 1 روپے 25 پیسے، دال ماش 1 روپے 21 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے اکیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔