ٹیکسوں وڈیوٹیز کی وصولی کیلئے ایف بی آر دفاتر کے اوقات کاربڑھا دیئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایف بی آر کے تمام دفاتر کے اوقات کار ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی وصولی کیلئے بڑھا دیے گئے،نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اوقات کار بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے تمام دفاتر 29 ستمبر کو رات 9 بجے تک کام کرتے رہیں گے۔
ایف بی آر کے تمام دفاتر 30 ستمبر کو رات 12 بجے تک کام کرتے رہیں گے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے دفاتر کے اوقات کار بڑھائے گئے ہیں۔تمام دفاتر اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کے متعلقہ برانچز سے بھی رابطے میں رہیں گے۔