اسٹیٹ بنک کا پانچ سو اور ہزار روپے کےانعامی بانڈز اجرا کیلئے اجازت لینے کا فیصلہ

 سرگودھا (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے یکم جنوری 2022 سے 500 اور1000روپے والے قومی انعامی بانڈز کے اجرا پر

حکومت سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 7500 ،15000، 25000، 40 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز بند ہونے پر عوام کی دلچسپی پرائز بانڈ میں کم ہونے کے باعث اسٹیٹ بینک نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ یکم جنوری 2022 سے 500 اور 1000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کے اجرا کی اجازت دیں تاکہ یہ بانڈ جاری کرکے عوام کی دلچسپی انعامی بانڈز کی طرف واپس لائی جاسکے۔