ڈیری فارمرز نے دودھ کی فی لٹرقیمت میں 6روپے کی کمی کردی

کراچی ( ویب ڈیسک ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈیری فارمز نے بھی دودھ کی قیمتوں میں 6 روپے فی لٹر کمی کا

اعلان کر دیا ۔

قیمت میں کمی کا اعلان گزشتہ شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کیا گیا ۔

ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کے مطابق انہوں نے دودھ کی قیمت میں کمی ازخود اوررضاکارانہ طور پر کی ہے ۔

یاد رہے کہ مارکیٹ میں دودھ  فروش دودھ 110 روپے فی لٹر دودھ فروخت کر رہے تھے،جو کمی کے بعد 104 روپے میں دستیاب ہوگا ۔

شہریوں نے کمی کو معولی قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ جب نرخ بڑھائے گئے تھے تو اس وقت دوھ کی قیمت 90سے 95 روپے فی لیٹر تھی ۔اب کمی محض 6 روپے کی گئی ہے جو غیر مناسب بات ہے ۔