ایف بی آر نے 7 ماہ میں 3 ہزار 352 ارب کا ٹیکس وصول کرلیا

 اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے 7 ماہ میں مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس وصول کرلیا۔

حکام کے مطابق ایف بی آر نے جولائی 2021 تا جنوری 2022 کے 7 ماہ میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں،حکام کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 3 ہزار 352 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرلیا ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق اکٹھا کیا گیا، ٹیکس ہدف سے 262 ارب روپے اضافی ہے۔
حکام کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 30 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایف بی آر نے صرف جنوری 2022 میں 470 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا جبکہ سات ماہ کے دوران 182 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ جاری کیا گیا۔