
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر100 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق برانڈڈ گھی خوردنی
تیل، صابن، ڈیٹرجنٹ اور گھریلو استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔یوٹیلٹی اسٹور حکام کا کہنا ہے کہ برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔مارکیٹ کے مقابلے میں برانڈڈ اشیا کی قیمتیں کم ہونگی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس سبسڈائزڈ اشیاء موجود ہیں،برانڈڈ اشیا خصوصی طور پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا،یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق اڑھائی تین ماہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز نے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا، پام آئل کی قیمت 12 ہزار روپے فی من تک عالمی مارکیٹ کا ریٹ ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو اشیا کی دستیابی ممکن نہیں ہوسکے گی،100 سے زائد برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ ڈپازٹ ہوئے۔ظفر اقبال انجم اسسٹنٹ کی تنخواہ 14 ہزار، 52.5 کروڑ روپے ڈپازٹ ہوئے۔




































