پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس 959 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)رواں مالی سال کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ

سرپلس 959 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان )ایس بی پی( کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2020-21کے لئے ملک کا کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس 959 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ20۔ 2019کے دوران پاکستان کو 4.1 ارب ڈالر کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کا سامنا تھا۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے اختتام پر مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلہ میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ایک فیصد سے کم رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔