پاکستان ہرقسم کےدفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،نیشنل کمانڈ اتھارٹی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)نیشنل کمانڈر اتھارٹی (این سی اے) کے اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کے

دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور دفاع کے لئے کم سے کم نیوکلیئر ڈیٹرنس کی صلاحیت برقرار رکھے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا،جس میں ملکی سلامتی اور جوہری صلاحیت سے متعلق امور زیر غور آئے۔

اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس،کمانڈ اتھارٹی کے ممبر وزراء، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایس پی ڈی سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی اور دراندازی کے واقعے سے پیدا صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی اور حکمت عملی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔

ڈی جی ایس پی ڈی کی جانب سے جوہری ہتھیاریوں کی حفاظتی میکانزم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور فول سیکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔