
اسلام آباد(رنگِ نوڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان نے’صحت انصاف کارڈ‘ پروگرام کا آغاز کردیا جس کے تحت کروڑوں غریب افراد کو فی کس 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں
گی۔
اسلام آباد میں صحت انصاف کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاق میں صحت انصاف کارڈ کا اجرا خوش آئند ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں اس کا اجرا پہلے ہی کیا جا چکا ہے، یہ منصوبہ اسلام آباد، پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کے لیے ہے جس کے تحت غریب خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک خرچ کرسکتا ہے۔
عمران خان نے بتایا کہ پنجاب میں ایک کروڑ خاندانوں کو یہ کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 8 لاکھ غریبوں کا مفت علاج ہوگا جبکہ مجموعی طور پر 9 کروڑ پاکستانی علاج معالجے کی سہولیات سے مستفید ہوں گے ۔





































