
لاہور(رنگ نو ڈاٹ کام) پی ٹی آئی حکومت نے اپنے انتخابی منشور کے ایک وعدے پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مفت علاج کی سہولت دینے کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجراءشروع کر دیا۔
لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے مختلف اجلاسوں کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتےہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ صحت کارڈ کے پہلے مرحلے کا افتتاح پیر(آج) سے کیا جا رہا ہے۔ صحت کارڈ سے 7 سے 9 لاکھ روپے تک کا علاج ہو سکے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان کو انصاف مہیا کیاجائے۔





































