
لاہور(رنگِ نو ڈاٹ کام) وفاقی وزیراطلاعات فواد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف کیلئے اب یہی سسپنس رہ گیا ہے کہ وہ اپنی بقیہ زندگی جیل میں گذاریں
گے یا لندن میں بسر کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب کوئی بڑا آدمی جیل جاتا ہے تو فوراً بیمار ہو جاتا ہے، نواز شریف کی صحت سے متعلق فیصلہ ڈاکٹرز،جبکہ قسمت کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ قاف ہماری اتحادی جماعت ہے،اس کے ساتھ اختلافات زیادہ شدید نہیں ہیں۔





































