
لاہور(رنگِ نو ڈاٹ کام) کرپشن کے الزام میں سزائے قید کاٹنے والے سابق وزیراعظم نوازشریف سے سروسز اسپتال میں ان کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن صفدر کے
ہمراہ ملاقات کی۔مریم نواز اپنے والد کے لیے ان کی پسند کا تیار کردہ کھانا بھی ہمراہ لائی تھیں اور ان کےساتھ ہی کھانا کھایا۔ اس موقع پر مریم نواز اپنے والد کا حوصلہ بڑھاتی رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی محبت و خلوص آپ کے ساتھ ہے،اسپتال کے باہر کارکنان موجودہیں جو آپ کی صحت کے لیے فکر مند ہیں، انشااللہ آپ بہت جلد صحت یاب ہو کر عوام کے درمیان ہوں گے ۔





































