فتح ہمیشہ متحد قوم کی ہوتی ہے،فواد چوہدری

 اسلام آباد(ویب ڈیسک،فوٹو:فائل )وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے

کہ آج 70 سال بعد بھارت تقسیم اور پاکستان متحد ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ فتح ہمیشہ متحد قوم کی ہوتی ہے۔ جنگ کرنی ہے تو تیار ہیں ورنہ بیٹھ کر مذاکرات کریں۔

انھوں نے کہا کہ تین جنگیں لڑچکے ہیں اور چوتھی کیلئے بھی تیار ہیں،بھارت ہمیں کمزور کرے گا،ہم بھی اسے کمزور کرنا جانتے ہیں،مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور بات کریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے ہندوستان کشمیر پر قابض تھا، آج کشمیر کا بیانیہ ہندوستان پرقابض ہے،ساری دنیا اور اسلامی ممالک پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں۔

انیوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ آج اتوار پاکستان آئیں گے۔