پی سی بی کااعلان:پی ایس ایل کےمیچزکراچی میں ہوں گے

کراچی( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچز سیکیورٹی ودیگر مسائل کے سبب کراچی میں منعقل کر دیے گئے ۔لاہوراس برس سپرلیگ میچر

کی میزبانی نہیں کرسکے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے میچز کی منتقلی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے تمام میچ کراچی منتقل کر دیے گئے۔

یہ فیصلہ پی ایس ایل فور کی پروڈکشن کمپنی کو لاجسٹک سمیت دیگر مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا۔

رواں سال پاکستان سپر لیگ کے 8میچز پاکستان میں شیڈول کیے گئے تھے جن میں سے تین میچز کی میزبانی لاہور اور پانچ کی کراچی کو دی گئی تھی۔

البتہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے سبب پی سی بی نے لاہور میں شیڈول تمام میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

لاہور کی فضائی حدود کی بندش اور فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہونے کے سبب ایونٹ کے میچز کے لاہور میں انعقاد کے حوالے سے مشکلات پیش آرہی تھیں اسی لیے بورڈ نے میچز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اب لیگ کے شیڈول میں تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے جہاں پاکستان میں ہونے والے میچز کا آغاز 9 مارچ سے ہو گا اور آٹھ دنوں میں اتنے ہی میچز منعقد ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا جو تمام فرنچائز مالکان اور دیگر سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

پی سی بی چیئرمین نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں ہمیں محسوس ہوا کہ فیصلہ کن قدم اٹھانا ضروری ہے، ہم نے میچز کی تاریخوں میں تبدیلی پر بھی غور کیا لیکن لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کی 19مارچ کو متحدہ عرب امارات روانگی کے سبب یہ ممکن نہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے کراچی کے میچز لاہور اور لاہور کے میچز کراچی منتقل کرنے کے بارے میں بھی غور وخوض کیا لیکن وقت کی کمی کے سبب ہم اسے عملی جامع نہ پہنا سکے۔

احسان مانی نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں تمام فرنچائزوں سے بات کی جنہوں نے ہمارے فیصلے کی مکمل حمایت کی اوراس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان میں ہونے والے میچوں میں شرکت کریں گے۔

تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق اب 9مارچ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شام سات بجے شروع ہو گا جبکہ 10مارچ بروز اتوار کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان میں ہونے والے میچوں میں سے صرف 11 مارچ کو دن میں دو میچ کھیلے جائیں گے جب دوپہر دو بجے لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ شام سات بجے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ کھیلا جائے گا۔

میچز کی منتقلی اور شیڈول ازسرنو مرتب کیے جانے کے باوجود پی سی بی حکام نے اتوار کو چھٹی والے دن صرف ایک میچ رکھا ہے

 

پہلا کوالیفائر 13 مارچ کو کھیلا جائے گا جس کے بعد 14مارچ کو پہلا ایلی منیٹر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایلی منیٹر 15مارچ کو ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز کے کراچی میں انعقاد کی تصدیق کی،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دوسال پہلے کراچی میں ایک میچ کی میزبانی مانگی تھی اور اب تمام میچز مل گئے ہیں۔

انھوں نے پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے شہریوں سے تعاون کی درخواست کیؤرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے چیلنج کو پورا کریں گے۔