پاکستان کی مسلح ا فواج مسلسل الرٹ ہیں،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل)ترجمان پاک فوج نےکہا ہےکہ پاکستان کی

مسلح افواج مسلسل الرٹ اور چوکنا ہیں جبکہ  پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے یکم اور 2 مارچ کی درمیانی شب مختلف مقامات پر فائرنگ کی۔ بھارت نے رات کونیزہ پیر، جندروٹ اور باغسرسیکٹر پر وقفے وقفے سے گولہ باری کی جب کہ پاک فوج نے بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج کنٹرول لائن پر کسی حد تک سکون کا ماحول ہے، گزشتہ 24گھنٹے میں پاکستان کی جانب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ پاکستان کی مسلح افواج مسلسل الرٹ اور چوکنا ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار عبدالرب شہید کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ڈیرہ غازی خان میں ادا کردی گئی ہے، شہیدکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا جب کہ نائیک خرم شہید کی نماز جنازہ آج شام کو ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائے گی