سعد رفیق اور سلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش

لاہور(ویب ڈیسک )پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیرا گون ہاؤسنگ کیس کی سماعت شروع ہوگئی، دوران سماعت خواجہ برادران کے وکیل نے کہا کہ خواجہ برادران کی تذلیل کی جا رہی ہے۔

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے وکیل نے کہا کہ خواجہ برادران کے ساتھ ایسا سلوک کیاجا رہا ہےجیسے یہ جنگی قیدی ہیں۔

دوران سماعت خواجہ سعد رفیق نے بھی اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علاج معالجے کی سہولت بھی نہیں ہے،مجھے تکلیف ہے کسی اسپتال نہیں جانا۔

احتساب عدالت نےپیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔