
لاہور (ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل )ریلوے اسٹیشن سے سمجھوتہ ایکسپریس مسافروں کو لے کر بھارت
روانہ ہو گئی ہے، اس موقع پر اسٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےتھے .گزشتہ ہفتے جمعرات کو کشیدگی کے باعث ٹرین کو روک دیا گیا تھا، سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے 151 مسافر بھارت روانہ ہوئے ہیں۔شیڈول کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس پیر اور جمعرات کے روز پاکستان سے بھارت کے لیے روانہ ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے زبیر شفیع نے سمجھوتہ ایکسپریس کو پاک بھارت کشیدگی کے باعث معطل کیا تھا۔
میڈیا سے گفت گو میں سمجھوتہ ایکسپریس سے روانہ ہونے والے بھارتی مسافروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا گ۔یا، یہاں ملنے والی محبت کبھی نہیں بھولیں گے




































