جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ویب ڈیسک )وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر

پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر چند روز قبل پابندی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں تمام صوبائی حکومتوں کو کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

اسی سلسلے میں وزارت داخلہ نے آج کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ڈوزیئر میں شامل افراد سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔