
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان،
بھارت کےساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر مسلط کی گئی تو ہم لڑنا جانتے ہیں۔روسی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات کےلیے جنگ کا ماحول پیدا کرنا چاہ رہے ہیں لیکن جنگ نہیں چاہتے مگر مسلط کی گئی تو لڑنا جانتے ہیں۔
پاکستان نے خطے میں امن کےلیے اقدامات کیے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو کہا ایک قدم بڑھاؤ، ہم دو بڑھائیں گے۔پلوامہ واقعہ پر بھارت نے کوئی شواہد نہیں دیے جبکہ تحقیقات کی پیشکش پر بھی بھارت سے کوئی جواب نہیں ملا۔
ہم پڑوسی ہیں، 70 سال میں 3 جنگیں لڑ چکے تو ایک اور بھی لڑ سکتے ہیں۔ دوسرا آپشن ہے ہم ایک دوسرے کو کمزور کرنے کیلئے کام کرتے رہیں اور تیسرا آپشن ہے کہ ہم مل بیٹھ کر بات کریں اور دہشت گردی کےخلاف پارٹنر بن جائیں۔
بھارت کو تھرڈ آپشن کی پیشکش کی اور مسائل کا واحد حل بات چیت ہے، دونوں ملکوں میں اصل مسئلہ کشمیر ہے جس پر بات کی ضرورت ہے۔
بلوچستان میں دہشت گردی سے بھارت ہمیں کمزور کرنے کی کوششیں کر رہا ہے














