
سلام آباد( ویب ڈیسک )وزیراعظم کی جانب سےنوازشریف کو ملک میں دستیاب علاج کی ہرسہولت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کردی ہے کہ نواز شریف کو ان کی مرضی کے مطابق علاج فراہم کرنے کے لیے ملک میں موجود تمام اسپتالوں کی دستیابی یقینی بنائیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وفاقی حکومت جہاں بھی ضرورت پڑے گی معاونت فراہم کرے گی۔
عمران خان نے نوازشریف کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ انہیں صحتیابی میسر آئے۔














