سندھ حکومت کراچی کی تقسیم سے بازرہے،ایم کیوایم

کراچی(رنگ نوڈاٹ کام) متحدہ قومی مو ومنٹ پاکستان  نےکراچی کی تقسیم سے

متعلق خبروں پر گہری تشویش کا اظہاکرتےہوئے سندھ حکومت کو ایسے کسی بھی اقدام سے بازرہنے کا انتباہ کیا ہے

۔ڈپٹی کنوینر عامر خان کی زیرسربراہی عارضی مرکز بہا درآبا د میں ہونے والے اجلاس میں  ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی  نے  پیپلز پارٹی کی متعصب سندھ حکو مت کو خبر دار کیا کہ اگر انتظا می فیصلے لسانی اور نسلی تفر یق کی بنیاد پر کئے گئے تو  ان سے شہری سندھ میں سیاسی ونسلی اختلافات کوبڑھاوا ملے گا،

حساس حیثیت کے حامل شہرقائد کی ایک اکائی کے طور پرحیثیت ختم کرنے سےصوبے کی دو بڑی آبادیوں کے درمیان خلیج وسیع ہونے کا خدشہ ہے،سندھ حکومت لسانی ونسلی اقدامات سے بازرہے،ایم کیوایم پاکستان ایسے کسی بھی فیصلے کو روکنے کیلئے ہرراستہ اختیار کرے گی۔

رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ  سندھ کے شہر ی علا قوں بالخصوص کر اچی کے عوام کو مردم شماری میں نصف شمار کیا جانا سنگین زیادتی ہے ، سندھ حکو مت کے اقداما ت نا صر ف آئین سے متصادم ہیں بلکہ مفاد عامہ کے بھی خلا ف ہیں،ایم کیو ایم پاکستان اس قسم کے کسی بھی فیصلے کو روکنے کیلئے ہر قانونی اور جمہو ری راستہ اختیار کر ے گی ،عدالتو ں کے دروازے بھی کھٹکھٹائے جا ئیں گے اور احتجاج کے راستے کا حق بھی محفو ظ رکھتے ہیں ۔

سندھ میں گزشتہ چار دہائیوں سے کوٹا سسٹم نا فذ ہے جس نے مسائل حل کر نے کے بجا ئے تعصب کو ہو ا دی ہے اور سندھ کے شہر ی علا قوں کے عوام میں احساس محرومی کو جنم دیا ہے،لہذا حکو مت سندھ اپنا قبلہ درست کر تے ہو ئے اپنے اقداما ت کو آئین کے مطا بق بنا ئے اور جو اقداما ت عوام میں احساس محرومی کو جنم دے رہے ہیں ان سے بازرہا جائے سندھ میں گزشتہ چار دہائیوں سے کو ٹہ سسٹم نا فذ ہے جس نے مسائل حل کر نے کے بجا ئے تعصب کو ہو ا دی ہے اور سندھ کے شہر ی علا قوں کے عوام میں احساس محرومی کو جنم دیا ۔

حکو مت سندھ اپنے قبلہ کو درست کر تے ہو ئے اپنے اقداما ت کو آئین کے مطا بق بنا ئے اور جو اقداما ت عوام میں احساس محرومی کو جنم دے رہے ہیں انہیں فوری طو ر پر ختم کرکے انصاف کی بنیا دوں پر قوانین مرتب کئے جا ئیں۔