
لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ، مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بار بار درخواست کے باوجود آج بھی بڑے
بھائی نوازشریف کی تیمارداری سے روک دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد ہفتے میں دو سے تین بار نوازشریف سےملتے تھے، تاکہ ان کی صحت سے با خبر رہ سکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اب نواز شریف سے ملاقات صرف جمعرات تک محدود کر دی گئی ہے، ان سے ملاقات کا یہ حق چھیننا ظلم اور نا انصافی ہے۔














