
ہالا(رپورٹ :سلمان غوری )جماعت اسلامی پاکستان کےمرکزی قائم مقام امیرلیاقت بلوچ نےکہا ہے کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی ایک عالمگیری تحریک
ہے۔اللہ کا دین ہی انسانوں کے مسائل کاحل ہے۔آئندہ انتخابات سمیت اپنی شناخت، پرچم،نشان اور پیغام کے تحت آگے بڑھتےرہیں گے
ان خیالات کااظہارانہوں نےجماعت اسلامی سندھ کے تحت منصورہ ہالا میں منعقدہ ذمہ داران کےتین روزہ اجتماع کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں قائم مقام امیر جماعت کا اللہ اکبر کے نعروں سےبھرپوراستقبال کیا گیا،جبکہ صوبائی امیرمحمد حسین محنتی نے سندھ کاروایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کیا۔
لیاقت بلوچ نےمزیدکہا کہ کمر توڑمہنگائی اور عوام دشمن اقدامات سے موجودہ حکومت کے محدود مدت میں لوگ مایوس ہوتے جارہے ہیں۔حکومت نے جب ریاست مدینہ کی بات کی،ہم نے اس کا خیرمقدم کیا،مگر ان کی قادیانی نواز ی سےلیکر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی پالیسیاں ان کے تمام دعوں کی نفی ہے۔۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ ہرچیز پر بھاری ہوتاجارہا ہےجس کی وجہ سےپارلیمنٹ اوراسمبلیاں اپناوجوداوراہمیت کوکھوتی جارہی ہیں۔جماعت اسلامی نےرابطہ عوام مہم کےذریعےپچاس لاکھ افرادتک اپنی دعوت پہنچانے کاہدف بنایاہے،آج دشمن قوم کوفرقوں،مسالک کی بنیاد پرتقسیم کرنا چاہتاہے،جماعت اسلامی ہی اتحادامت اوروحدت کو قائم کرسکتی ہے۔














