فواد چوہدری کا نوازشریف کوپلی بارگین کامشورہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک بار پھر نواز شریف کو پلی بارگین کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیسہ حسن اور حسین کا نہیں 

نواز شریف  کا ہے، قوم نے تین مرتبہ آپ کوعزت دی ان کا پیسہ واپس دیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک بار پھر نواز شریف کے خلاف محاظ سنبھالتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز ہے، انہیں تاحال اسپتال میں داخل نہیں کرایا گیا، کیا مقصد جیل سے باہر آنا تھا،یا بیماری کیلئے آخری ہفتے کا انتظار ہے؟۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ میرا پھر مشورہ ہے کہ آسان راستہ پلی بارگین ہے، پیسہ حسن اور حسین کا نہیں نواز شریف کا ہے، اس قوم نے3مرتبہ نواز شریف کو عزت دی، ان کا پیسہ واپس دیں۔