
کراچی :وزیراعظم عمران خان نے جناح ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا۔ نان اسٹاپ ٹرین 31 مارچ سے کراچی سے لاہور کے درمیان چلائی جائے گی۔
لاہور میں جناح ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ریلوے میں سفر کرنے والی عام عوام ہے۔
جناح ایکسپریس ٹرین کراچی کینٹ سے دوپہر 3 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح ساڑھے 7 بجے لاہور جنکشن پہنچے گی۔ ٹرین دوران سفر 4 جگہوں پر رکے گی جس میں حیدرآباد، روہڑی، خانیوال اور لاہور کینٹ شامل ہے۔
ٹرین کا کرایہ بڑوں کےلیے 6 ہزار 500 روپے اور بچوں کےلیے 4 ہزار 900 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام مسافروں کو دوران سفر ناشتہ، کھانا اور وائی فائی سمیت دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔
اس سے قبل ٹرین کا کرایہ بڑوں کےلیے 7 ہزار روپے اور بچوں کےلیے 5 ہزار 250 روپے رکھا گیا تھا۔ ٹرین کی ٹکٹیں آن لائن بھی خریدی جا سکیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انگریز جو ریل کی پٹٹری چھوڑ کر گیا اس میں کمی آگئی ہے، اب ہمیں ریلوے کے ٹریکس میں اضافہ کرنا ہوگا۔





































