
کراچی :جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلا نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔ سماعت 19 اپریل کو ہوگی۔
نیب کی جانب سے گذشتہ روز دائر پہلا ریفرنس باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔ سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید سمیت تمام ملزمان کے سمن جاری کرتے ہوئے 19 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ملزمان میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی کے علاوہ کے ایم سی کے 4 سابق اور 4 موجودہ افسران شامل ہیں۔ نیب کے مطابق ملزمان نے لائبریری اور منڈی کے پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی اوران کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ نیب کی عدالت سے ملزمان کو سزا دینے کی درخواست کی گئی ہے۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔














