اوگراکو گیس مہنگی کرنے کی سمری ارسال

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سوئی سدرن نے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کی سمری اوگرا کو بھجوا دی ہے۔

سوئی سدرن نے گیس کی قیمتوں میں 106 روپے 54 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی سفارش کی ہے۔

اوگرا نے گیس کی قیمتیں بڑھانے سے پہلے فریقین سے رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے 8 اپریل کو کراچی اور 10 اپریل کو کوئٹہ میں عوامی سماعت ہوگی ، سوئی سدرن اور  وزارت پٹرولیم سمیت تمام فریقین کو بلایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات ابھی بھی خطے کے دیگر ممالک سے کم ہیں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ 9 ڈالر فی بیرل بین الاقوامی منڈی میں اضافہ تجویز کیا گیا مگر ہم نے 6 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔ حکومت 10 ارب روپے ماہانہ سبسڈی دے رہی ہے۔ بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت پاکستان میں سب سے کم ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی نوید سنائی کہ سمندر کے نیچے توانائی کے خزانے ڈھونڈنے کیلئے کھدائی کی علامات مثبت ہیں، پچپن سو میٹر کھدائی مکمل ہونے کے بعد پتہ چلے گا کہ یومیہ گیس اور تیل کتنی مقدار میں ملے گی۔