ماضی میں قوم کو مقروض بنا یا گیا،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گمراہ کرنے والوں کا چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے۔حدیبیہ کیس کافیصلہ میرٹ پر ہوتا تو منی لانڈرنگ کا بھی خاتمہ

ہوگیا ہوتا۔ ماضی میں قوم کو مقروض بنا یا گیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےوزیراطلاعات فواد حسین چوہدری بات چیت میں کیا،جنہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اورملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے شریف خاندان کو حدیبیہ کیس میں این آراودیا ،فیصلہ میرٹ پرہوجاتا تو منی لانڈرنگ ختم ہوجاتی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کا پیسہ بے دریغ باہر بھیجا اورمنگوایا جاتاریا ہے، آصف زدرداری اورنوازشریف نے قوم کے پیسے سے ذاتی تجوریاں بھرلیں ۔عوام انہیں جان چکے ہیں۔