
ڈیلیس (خبرایجنسی)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت کے خلاف فیصلے میں عدلیہ کا کوئی
سیاسی کردار نہیں تھا۔جرمن میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران جسٹس(ر) میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ نے نوازشریف کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ کیا۔ نوازشریف کی حکومت کے خلاف عدلیہ نے کوئی سیاست نہیں کی، عدالتی فیصلہ پڑھنے سے تمام سوالوں کا جواب مل جائے گا کہ عدلیہ نے اپنا کردار قانون کے دائرے میں رہ کر پورا کیا۔














