لاتوں،مکوں سے حکومت گرانےپریقین نہیں ،سراج الحق

لاہور:جماعت اسلامی کے امیرسیینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم لاتوں اورمکوں سے حکومت گرانے پر یقین نہیں رکھتے۔

سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسائل پر قابو پانے کے لیے قومی یکجہتی اور اتحاد کے قائل ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  عوام نے سیاسی جماعتوں کو بار بار آزمالیا ہے اب جماعت اسلامی کے علاوہ قوم کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں  پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی و خوشحال پاکستان بنانے کے لیے ملک میں نظام مصطفیؐ کا نفاذ ضروری ہے موجودہ دور حکومت بھی ظلم و جبر کے سابقہ ادوار کا تسلسل ہے ، حکومت ابھی تک ایک وعدہ بھی پورا نہیں کر سکی۔

وزیر خزانہ روزانہ عوام کو مزید رونے اور چیخیں مارنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیتے ہیں، ان کے ان بے سرو پا بیانات نے بھی پاکستانی عوام کو پریشان کر رکھاہے۔