نومسلم لڑکیوں کے شوہرپہلے سے شادی شدہ تھے،انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)گھوٹکی کی2نومسلم بہنوں کے شوہر پہلے سے شادی شدہ تھے۔تحقیقاتی رپورٹ میں حقیقت سامنے آگئی ۔

انکشاف سندھ حکومت کےحکم پرکی گئی انکوائری رپورٹ میں کیاگیا ہےکہ مذہب تبدیل کرکے شادی کرنےوالی لڑکیوں نادیہ اورآسیہ کے شوہر پہلے سے شادی شدہ تھے،انہوں نے نکاح کے وقت پہلی شادی سے آگاہ نہیں کیا۔

6 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ موبائل فون ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے شادی کرنے والے دونوں جوڑے طویل عرصہ آپس میں رابطے میں تھے۔  لڑکیوں کے والدہری لال کے 10 بچے ہیں، لیکن نادرا کے پاس صرف 3 رجسٹرڈ ہیں۔

 دونوں لڑکیوں کے گھر چھوڑنے کے بعد ان کے والد ہری لال نےنادرا کو فارم ب کی درخواست دی جس پر بیٹیوں کی تاریخ پیدائش 2006درج کرنے کی درخواست کی جبکہ اسکول رجسٹر کے مطابق دونوں لڑکیوں کی تاریخ پیدائش 2002 اور 2003 کی ہے۔