
کوئٹہ:وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کوئی حکومت 8 ماہ میں نتائج نہیں دے سکتی۔ ہم پہلے فنانشل معاملات ٹھیک کررہے ہیں۔
یہ بات انہوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ، تعلیم، صحت ،امن و امان کو بہتر کرنا ہوگا،اس کے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی۔ نیشنل ایکشن پلان میں کسی کو کوئی سہولت نہیں ملے گی۔کوئٹہ کاواقعہ افسوس ناک ہے۔متاثرین سے تعاون کریں گے۔
علی حیدر زیدی نے کہا کہ ملک کوسیکیورٹی زون سے اکنامک زون میں تبدیل کرنا ہے،حکومت کو ابھی 8ما ہ ہوئے ہیں، 8 ماہ میں تو میٹرک بھی نہیں کیاجا سکتا ،10 سال لگتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاعوام کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، وزیراعظم نے ہزار گنجی میں دہشتگردی کا سنجیدیگی سے نوٹس لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔














