
لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے نااہل حکومت نے لوگوں کو جس مصیبت اور پریشانی سےدوچار کردیاہے،اس کا فوری ازالہ نہ کیا گیا توعوام
حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے ۔اپنے حلقہ انتخاب ثمر باغ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت نے بجلی ، گیس اور تیل کی قیمتیں بڑھا دیں،مگر لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے کچھ نہیں کیا،
،دیہی علاقوں میں 18 اور شہروں میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،یہی صورتحال رہی تو رمضان المبارک میں لوڈشیڈ نگ ناقابل برداشت ہوگی۔
سراج الحق نےکہا کہ پی ٹی آئی نے احتساب کے نام پر الیکشن لڑا اور عوام سے ووٹ لیے، مگر اب تک حکومت احتساب کے معاملے میں نمایاں کامیابی حاصل نہیں کرسکی بلکہ الٹا احتساب کو بدنام اور احتساب کے پورے عمل کو مشکوک بنادیا۔














