لیگی رہنما حنیف عباسی کی رہائی پرکارکنوں کا جشن

لاہور(ویب ڈیسک )  پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما حنیف عباسی کوضمانت پر کیمپ جیل سے رہاکردیاگیا۔حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عدالت نے

عمر قید کی سزا سنائی  تھی۔ لاہو ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حنیف عباسی کی سزا معطل اور رہائی کا حکم دیا تھا۔حنیف عباسی کو 50،50 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض روبکار کی تصدیق کے بعد رہا کیاگیا۔

حنیف عباسی کی رہائی کے موقع پر لیگی کارکنان نے کیمپ جیل کے باہر ان کا استقبال کیا۔ راولپنڈی سے بھی لیگی مردوخواتین  کی بڑی تعداد  اپنے رہنما کے استقبال کیلئے جیل کے باہر موجود تھی۔ کارکنوں کے جشن کے باعث فیروز پور روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

حنیف عباسی 8 مہینے اور22 روز بعد ضمانت پر رہاہوئے۔ حنیف عباسی نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہائی پرﷲ کا شکر ادا کیا ہے۔