شہبازشریف کی صاحبزادی کےگھرپرچھاپےکی مذمت

اسلام آباد:سابق صررو پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نےمسلم لیگ ن کےصدر میاں شہبازشریف کی صاحبزادی کےگھر پر نیب کے

چھاپےکی مذمت  کی ہے۔سابق صدر کا کہنا ہےتھا کہ چادراورچار دیواری کو بزدل پامال کرتے ہیں ،کٹھ پتلی وزیراعظم میں حوصلہ نہیں ہے کہ وہ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ،عمران خان نےسیاست کوتنگ نظری کے ذریعے آلودہ کردیا ہے۔