
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو ایران اور25 اپریل کو چین کے دورہ پر جائیں گے
کابینہ کے سینئرارکان اوراہم شخصیات ۔ وزیراعظم کے ساتھ ہوں گی۔وزیر اعظم عمران خان 21 اپریل کو ایران کے دورہ پرجائیں گے،جہاں وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم کے دورہ ایران کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے،جبکہ اس دوران امت مسلمہ کو یکجا کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم دورہ ایران سے واپسی کے چین کیلئے روانہ ہوں گے۔
عمران خان چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ شیڈول کےمطابق وزیراعظم کی چین سے واپسی29 اپریل کو ہوگی۔





































