عوام نے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

لاہور (ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جس طر ح دھڑا دھڑ اپنی شرطیں منوارہا ہے

خدشہ ہے کہ کہیں وہ وزارت عظمیٰ نہ مانگ لے۔

سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا کہ  ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت بنادی گئی ہے۔اب جو کچھ آئی ایم ایف کرے گا ہم اسے دیکھیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ عوام نے آئی ایم ایف کی طرف سے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پہلے ہی مہنگائی میں اتنا اضافہ کردیا ہے کہ عام آدمی کے چہرے پر ہوائیاں اڑنا شروع ہوگئی ہیں لوگوں کے لیے سحری اور افطاری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔لوگ افطاری اور سحری کے وقت حکمرانوں کو کوس رہے ہوتے ہیں ۔

 سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سابقہ حکومتوں سے آئی ایم ایف اپنی شرائط اور مطالبے منواتا تھا جبکہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے لوگوں کو اعلیٰ عہدے دیکر اسے حکومت میں شریک کررہی ہے۔معیشت کا مکمل کنٹرول آئی ایم ایف نے سنبھال لیا ہے ۔