کراچی سرکلرریلوے ایک ماہ میں بحال کرنےکاحکم

کراچی :سپریم کورٹ آف پاکستان نےکراچی میں 2 ہفتوں میں ریلوے اراضی سے تجاوزات کے خاتمے،ایک ماہ میں

کراچی سرکلرریلوے کی بحالی اورلوکل ٹرین چلانے کاحکم دے دیا۔

کراچی رجسٹری میں تجاوزات کےخاتمے اورکراچی بحالی کیس کی سماعت کےموقع پرسپریم کورٹ نے سیکریٹری ریلوے کو ریلوے کی دس ایکڑ اراضی پر سے حال میں دوہفتوں کے دوران اندر تجاوزات ختم کرانے کی ہدایت  کی اورایک ماہ کے میں سرکلر و لوکل ٹرین چلانے کے  بھی حکم دیا۔

سیکریٹری ریلوے کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس گلزارنےکا کہناتھا کہ آپ کو معلوم نہیں ہمارا حکم کیا تھا؟ اس پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا۔

سیکریٹری ریلوے نے جواب دیا کہ ریلوے کی زمین پر ہزاروں گھر بن چکے ہیں۔ اُنہیں گرانا ہوگا۔ عدالت نے کہا، کچھ بھی کریں، گھرگرائیں،اگر قبضہ مافیا کے پاس ہر قسم کا اسلحہ ہے تو ہمارے پاس فوج اور رینجرز ہے،انہیں استعمال کیا جائے۔

عدالت  نے چیف سیکریٹری کو میئرکراچی و دیگرحکام کیساتھ مل کر آپریشن کا حکم دیتے ہوئےکہا کہ متاثرین کو وفاق، حکومت سندھ اور میئر کراچی متبادل جگہ فراہم کریں۔