
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو :فائل )وزیراعظم کی معاون خصوصی ہرائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم
پاکستانی پاکستان سے متعلق خبریں سن کر پریشانی کا شکار ہوتے ہیں ۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، کہ دورافتادہ علاقوں تک درست خبریں نہ بہنچیں تو مسائل جنم لیتے ہیں ،
ملکی استحکام کو براقرار رکھنا اوراسے انتشار سے بچانا میڈیا کی ذمہ داری ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ حکومت کو مسائل درپیش ہیں جن کے حل کیلئے میڈیا کردار اداکر سکتا ہے۔














