
اسلام آباد( ویب ڈیسک )آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان مذاکرات ،حکومت نے آئی ایم ایف کی گیس اوربجلی مزید مہنگی کرنے کی شرائط مان
لی ہیں ۔
آئی ایم ایف کی جانب سے سات سوارب روپے کے اضافی ٹیکس لاگو کرنےکا مطالبہ کیا۔آئی ایم ایف کی نئی شرط کے مطابق آئندہ تین سال میں بجلی وگیس مہنگی کرکے صارفین سے340 ارب وصول کرنا ہوں گے جس سے سالانہ 114 ارب روپے کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔
بیل آؤٹ پیکیج کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ، معاملات طے ہانے کی صورت میں گورنراسٹیٹ بینک باقررضا معاہدے پر دستخط کریں گے۔
۔تین سویونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی کے گھریلوصارفین ،صنعتی وبرآمدی شعبے سمیت تمام شعبوں کیلئے سبسڈی ختم کی جائے گی۔





































