
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام ) ایس ایم ایس سروس کےذریعےنئےکرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کااعلان کردیا گیا ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالفطر پر عوام کو نئےکرنسی نوٹوں کے اجرا کیلئے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعےایس ایم ایس سروس کااعلان کیا ہے
۔اسٹیٹ بینک کےمطابق عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کمرشل بینکوں کی نامزدای برانچز سے نئےنوٹوں کااجرا 20مئی 2019 سے 31مئی 2019 تک جاری رہے گا۔
نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کیلئےایک ایس ایم ایس پر چارجز تقریبا2روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند فردکوشارٹ کوڈ 8877پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا، جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یااسمارٹ کارڈ نمبراور مطلوبہ ای برانچ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔
صارف کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یااسمارٹ کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور 8877سے موصولہ ریڈیمشن کوڈ لے کر متعلقہ ای برانچ جانا ہوگا،جہاں سے نئے نوٹ مل جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق نئے نوٹ ملک بھر کے مختلف بینکوں کی 142 شہروں کی 1700شاخوں سے دستیاب ہوں گے۔




































