داتا دربارکے قریب خودکش دھماکہ، دس افراد شہید

لاہور میں داتا درباکے قریب خودکش دھماکے میں دس افراد شہید اور20زخمی ہوگئے

واقعہ کے بعد سییکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقو ع سے شواہد اکھٹے کیے،پولیس کے مطابق دہشت گردی کے واقعے میں یلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جو مزار کے قریب سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی تھی۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا ،انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیا پر افسو س اور دکھ کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ دھماکا خودکش تھا، جس میں بال بیئرنگ بھی استعمال کیے گئے،لاشوں میں ایک لاش دہشت گرد کی ہے۔