
لاہور( ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل ) نواز شریف نے کہا ہے کہ ظلم کی رات ختم ہوجائےگی اور جیل کی کال کوٹھری سےنجات ملے گی۔
سنٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل ہونے سے قبل کارکنوں کےنام پیغام ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں نے جس والہانہ جذبےکا اظہار کیا ہےوہ قابل قدرہے۔
رات ہونے کےباوجود کارکن میرےساتھ سڑکوں پرہیں۔کارکنوں کاجذبہ قابل تحسین ہے ۔زندہ دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
نوازشریف نے کہا کہ کارکنوں کا جذبہ اور دعائیں رنگ لائیں گی،۔کارکن جانتے ہیں کہ مجھے کس گناہ کی سزا دی جارہی ہے۔




































