
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے مکمل فتح تک شدت پسندی کے خلاف جدوجہد جاری
رہے گی۔
پی پی خیبرپختونخوا کے شہید رہنما ظاہر شاہ کی برسی کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ دہشت گردوں نے قوم کو بڑے زخم دیئے ہیں۔
بینظیر بھٹو شہید نے دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کیخلاف بھرپور مزاحمت کی، شہید محترمہ خالی ہاتھ تھیں مگر وہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف مضبوط اور پر اثر آواز تھیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہے کہ شہید ظاہر شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کا پرچم بلند کرکے ان وطن دشمنوں کا مقابلہ کیا ان کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔




































