لاہورخودکش حملے میں شہید افراد کی تعداد 12 ہوگئی

لاہور میں داتا درباکے قریب خودکش دھماکے میں شہید  افراد کی تعداد 12 ہوگئی حملے میں 26 افراد زخمی ہوئے تھے۔

داتادربارحملے کا ایک اورزخمی جان کی بازی ہارگیا،جس کے بعد شہید افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے،19سالہ مدثر لاہور کے میئو اسپتال میں زیر علاج تھا ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مدثر کا دوران علاج خون زیادہ ببہ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوا۔

یادر رہے کے داتا دربار حمت میں پانچ پولیس اہلکار،نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈاور راہ گیر بھی شہید  ہواتھا

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے دھماکے کے مقام کا دورہ کیا تھا ،انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیا پر افسو س اور دکھ کا اظہار کیاتھااور ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں کا کہا تھا ۔

خود کش حملہ آوورں کی عمریں بیس سے بائیس سال کے درمیان تھیں ،جس کے اعضا فارنسک لیب تجزیے کیلئے بھجوا دیئے گئے تھے ۔