
راولپنڈی (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہے ملک وقوم کی خاطر مشکل فیصلے کر رہے ہیں۔
قومی اداروں کی تنظیم نو کا عمل ڈی ریل نہیں ہوگا،قرض اتارنے اور نظام میں بہتری کے لیے قوم کو مزید انتظار کرنا پڑے کا ۔
راولپنڈی میں ماں بچے کے لیے اسپتال کے زیر التو منصوبے کا دوبارہ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ صحت کی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،آسان شرط پر نوجوانوں کو قرضے دیں گے،احساس پروگرام کے ذریعے معاشرے میں مثبت سوچ لارہے ہیں ،بے گھر اورمستحق افراد کے لیے پناہ گاہوں کی تعداد بڑھا رہے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک پچھلا نظام ٹھیک نہیں تھا اس لیے ملک پر قرضے چڑھے،تیرہ سوارب کے گردشی قرضے ورثے میں ملے ،قیمتیں نہیں بڑھایں گے تو قرضے بڑھتے رہیں گے۔





































