
کراچی(رنگ نو ڈاٹ کام )وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہاہے کہ چاند دیکھنےکے لیےایپ تیار کی
جائے گی، ایک ویب سائٹ بھی بنارہےہیں،جس پر کلک کر کے چاند بھی دیکھا جاسکےگا ۔
کراچی میں میڈیاسےبات چیت کرتےہوئےوفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ریاست کوچاہیےکہ تمام امام مساجد کو گریڈ 14 سے 16 تک نوکریاں دے،، کسی عالم دین نےقمری کلینڈر پرتنقید نہیں کی،
فواد چویدری نےکہا کہ ،نوازشریف اورآصف زرداری کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں،یہ لوگ اب آپس میں لڑرہےہیں اورمگرمچھ کےآنسو دیکھنے ہوں توبلاول ،خواجہ آصف کے بیان دیکھیں، امام مسجداورعلماءکوسرکار تنخواہ دے، امام مساجد کیلئے نوکریاں ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم 1500 نئے اسکول سائنس، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں لائیں گے۔ اگست میں ہم اسلام آباد میں سائنس میلہ منعقد کر رہے ہیں، پاکستان کواپنی معیشت پرکھڑاکریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت، (ن)لیگ اور مولانا فضل الرحمان سے کوئی اختلاف نہیں، وہ کہتے ہیں این آر او ہم کہتے ہیں نہ رو، اپوزیشن چاہتی ہے ان کے خلاف کیس نہ چلائے جائیں،بلاول کے بابا کی کوئی گارنٹی نہیں لوٹا ہوا پیسہ کسی کے باپ کا نہیں جو چھوڑ دیں۔





































