بدزبانی کے چیمپیئن عمران خان پر تنقید کرتے نہیں تھکتے

راولپنڈی  (ویب ڈیسک )مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بدزبانی کے چیمپیئن عمران خان پر

تنقید کرتے نہیں تھکتے،جولوگ آج غریب عوام کے مسائل اور مشکلات پر واویلا کررہے ہیں ان کی ماضی کی پالیسیاں آج عوام کے لیے معاشی شکنجے کا روپ دھار گئیں ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر راولپنڈی پناہ گاہ کے دورے پر آئی ہوں ۔وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ وزراء افطاری اورسحری کے وقت عوام میں نظر رکھیں۔پناہ گاہیں بنانے کا وژن عمران خان اور ان کی اہلیہ کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کی ذمہ دار پچھلی حکومتیں ہیں،ماضی کی حکومتوں نے عوام کو مسائل کے شکنجے میں جکڑ دیا اور ہم اس شکنجے کو توڑ کر عوام کیلئے لانگ ٹرم پالیسیاں لارہے ہیں۔عمران خان کا دل غریب کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔وزیراعظم غریب کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔غریب لوگوں کو چھت فراہم کرنا عمران خان کا ویژن تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا حکومت کو احساس ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے سسٹم کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان اسٹیٹس کوکےخلاف مصروف عمل ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ عمران خان اپنی اولاد کیلئے سیاست نہیں کر رہے۔ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سےملک کو معاشی طور پر ناقابل تلافی نقصان ہوا ۔عمران خان غریب عوام کی آواز بن کر سامنے آئے ۔عمران خان غریب لوگوں کے ریلیف کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔